پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ایک طرف اسپورٹس کونسل، محمکہ کھیل کود جہاں نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے طرح طرح کے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ منشیات جیسی بری عادتوں سے دور رہ سکے دوسری طرف پلوامہ ضلع میں واقع کھیلن علاقے میں کھیل کود کے میدان نا ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نوجوانوں نے انتظامیہ سے کھیل کود کے لئے میدان کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اگر ہم ضلع پلوامہ کے کھیلن علاقے کی بات کریں تو یہ علاقے ضلع ہیڈکوارٹر سے کافی دور جس کی وجہ سے یہ علاقے کافی پسماندہ ہیں علاقے کے لوگوں کو جہاں بجلی، پانی جیسے مسائل کا سامنا ہے وہی یہاں کے بچوں کو کھیلنے کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔علاقے کے بچوں کو آج بھی درختوں سے گرے ہوئے میدانوں کا سہارا لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان بچوں کو کافی مشکلاتوں کا سامنا رہتا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی
سرکاری نے جہاں دیہی علاقوں میں میدان تعمیر کرنے کے لئے سرکاری زمینوں کی نشاہدہی کرکے بچوں کے لئے میدان تعمیر کئے وہی اس علاقے میں بھی کافی سرکاری زمین موجود ہے جہاں پر میدان تعمیر کیا جاسکتا اور بچوں کو کھیلنے کی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔اس سلسلے میں مقامی نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے علاقے میں کھیل کا میدان تعمیر کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ علاقے کے بچے کھیل کود میں حصہ لے سکیں۔