زرعی یونیورسٹی اسکاسٹ کشمیر ( SKUAST-Kashmir ) کے وائس چانسلر پروفیسر جے پی شرما کا کہنا ہے کہ زرعی ماہرین روایتی فصلوں سے ہٹ کر غذائی اجزاء مقدار والی فصلوں پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ بھرپور غذائی اجزاء حاصل ہوں اور وہ تندرست رہیں۔
Wheat day کے موقع پر زرعی یونیورسٹی کے ماؤنٹین ریسرچ سینٹر کھڈونی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں زرعی سائنسدانوں، محققین اور زراعت سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔
ریسرچ سینٹر کے سربراہ پروفیسر نظیر احمد بٹ نے وائس چانسلر کو زرعی فصلوں، دھان، باسمتی، گندم اور دیگر اقسام کی تحقیق کے حوالے سے جانکاری دی، وی سی نے ریسرچ سینٹر کے کام کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی ٹیم کو دورہ کرنے کی دعوت دی۔