ان سامیوں کو پر کرنے کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کا یہ سلسلہ رواں ماہ کی 10تاریخ سے جاری ہے۔
ادھر اکاؤنٹس اسسٹنٹ اسامیوں کے لیے اب تک 12ہزار 500درخواستیں آن لائن جمع کی گئی ہیں ۔
جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اسامیوں کو پر کرنے کی غرض سے خصوصی بھرتی مہم کے قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموں میں ضلع صوبائی یوٹی کیڈر کے لیے 8ہزار 5سو 75درجہ چہارم اسامیوں کے لیے نوٹفیکیشن نمبر 1آف 2020 مشتہر کی ہے۔
ایس ایس بی بورڈ نے سرینگر اور جموں میں دو ہیلپ لائین امیداواروں کی سہولیت کے لیے شروع کی ہیں اور اگر کسی امیدوار کو اپنی درخواست جمع کروانے میں کوئی تکنیکی مشکل آتی ہوں گی تو وہ اس ضمن میں مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ پر ssbjkgrievance@gmail.com رابطہ قائم کر سکتا ہے