فوج کے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اج لائن آف کنٹرول کی آگے کی چوکیوں (فارواڈ پوسٹز) کا دورہ کیا اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوج کی جانب سے جاری کیے گیے ایک بیان میں کہا گیا کہ لیفتننٹ جنرل رنبیر سنگھ کے ہمراہ چنار کور (15 کور) کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون بھی موجود تھے۔
سیکورٹی اداروں نے انہیں ریاست کی موجودہ صورتحال اور عسکری مخالف کاروائیوں کی تیاری سے واقف کرایا۔
فوجی کمانڈر نے ضابطہ طریقہ کار (ایس او پی) میں لائی گئی بہتری پر فوج کی سراہناں کی۔
فوجی جوانوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جوانوں کی بے لوث خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ انہوں نے کہا جس طرح فوج عوام کی خدمت میں سرگرم ہے وہ قابل ستائش ہے۔