مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر شہر کے کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے معاملات زیادہ بڑھنے پر حکام نے کئی علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دے کر انہیں مکمل طور پر سیل کر دیا۔
جن میں کمن گھر پورہ، زینہ کدل اور نواب بازار شامل ہیں۔ ان علاقوں میں خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ اس دوران سرکار کی طرف سے مقرر کیے گیے نوڈل افسر نے پولیس کے ہمراہ ان علاقوں کے باشدگان کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی اپیل کی۔