ETV Bharat / state

'مغل شاہراہ کو جلد از جلد کھولا جائے'

شوپیاں کو راجوری سے جوڑنے والا مغل شاہراہ کو کھولوانے کے لئے ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے ممبر شاہنواز چودھری کی قیادت میں یک روزہ دھرنا دیا گیا۔ چودھری نے کہا کہ مغل شاہراہ کے بند ہونے سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے انتظامیہ جلد مغل شاہراہ کو کھولیں ورنہ اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

DDC members, Surankote A and Surankote B today sitting on a protest dharna to demand the opening of Mughal Road at DC office Poonch under the leadership of Shahnawaz choudhary DDC member Surankote
مغل شاہراہ کو انتظامیہ کھولے، ورنہ سخت احتجاج کیا جائےگا: شاہنواز
author img

By

Published : May 13, 2021, 2:21 PM IST

ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبر شاہنواز چودھری کی قیادت میں سورن کوٹ اے اور سورن کوٹ بی کے ضلعی ترقیاتی کمشنر آفس پونچھ کمپلیکس کے ممبران نے مغل روڈ پر ٹریفک کو جلد سے جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا کہ اگر جلد مغل روڈ پر ٹریفک کو بحال نہ کیا گیا تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاج کرتے ہوئے۔۔۔

شاہراہ کے بند ہوئے دو سال ہوگئے ہیں جس سے علاقے کے لوگوں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کووڈ کی وبا کی وجہ سے پورے ملک کی قومی شاہراہیں کھلی ہوئی ہیں اور پیر پنجال کے راجوری پونچھ کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔

پونچھ کے لوگ جموں پہنچنے کے لئے 6 سے 8 گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد بھی جی ایم سی پہنچتے ہیں اس کے باوجود مناسب طبی سہولیات نہیں ملتی ہیں۔ جبکہ مغل روڈ سے صرف تین گھنٹے کا سفر کر کے کشمیر پہنچ جاتے ہیں اور علاج وقت پر ہوتا ہے۔

شاہنواز چودھری نے مزید کہا کہ کووڈ نے جموں میں زبردست تباہی مچا دی ہے اور کشمیر کی صورتحال کچھ حد تک ٹھیک ہے، اگر مغل روڈ کھولا گیا تو پریشان لوگ کم وقت میں اچھی طبی امداد حاصل کرسکتے ہیں۔

اسی وجہ سے ہم بار بار مغل شاہراہ کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کچھ سن نہیں رہی ہے۔ اگر شاہراہ کو جلد نہیں کھولا گیا جو آئندہ احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.