جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ علاقہ کے تحصیل بلڈنگ میں اچانک آگ لگ گئی جس میں لاکھوں روپئے کے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سریگفوارہ علاقہ میں درمیانی رات آگ کی ایک ہولناک واردات پیش آئی ہے جس میں لاکھوں روپئے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔
محکمہ مال سے جڑے لوگوں نے بتایا کہ جب وہ صبح کام پر پہنچے تو اُنہوں نے ہر طرف سے دھواں اُڑتے دیکھا، جس کے فوراً بعد بلڈنگ سے جڑے لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو اطلاع دی اور بروقت آگ پر قابو پایا گیا۔
تحصیلدار سریگفوارہ کا کہنا ہے کہ آگ کی واردات میں لاکھوں روپئے کے سامان کو نقصان ہوا ہے جبکہ مذکورہ دفتر میں موجود ریکاڈ محفوظ ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔