ETV Bharat / state

New DC Budgam Syed Fakhruddin Hamid بڈگام میں سید فخرالدین حامد نے بطورِ ڈپٹی کمشنر اپنا عہدہ سنبھالا

بڈگام کے ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر بڈگام کی حیثیت سے سید فخرالدین حامد نے پیر کے روز اپنا عہدہ سنبھال لیا تو وہیں سابقہ ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کو دیگر افسران اور اہلکاروں نے الوداع کیا۔

بڈگام میں سید فخرالدین حامد نے بطورِ ڈپٹی کمشنر اپنا عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 10:32 PM IST

Updated : Aug 22, 2022, 11:07 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیر کے روز نئے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے سید فخرالدین حامد نے اپنا عہدہ سنبھال لیا جب کہ سابقہ ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کو دیگر افسران اور اہلکاران نے الوداع کیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز بڈگام ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر بڈگام کی حیثیت سے سید فخرالدین حامد نے اپنا عہدہ سنبھالا۔ اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موجودہ ڈی سی نے تمام آفسران کو ہدایات دی کہ وہ عوامی خدمات کی فوری یقینی بنائیں اور تمام دفاتر میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا رویہ اپنائیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے اپنے افسران کو مکمل تعاون کا یقین دہانی کرایا اور ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وہیں سبکدوش ہونے والے ڈی سی شہباز احمد مرزا نے افسران کو زبردست اور محنتی قرار دیا اور کہا کہ بڈگام میں ان کی مدت کار قابل ذکر ہے اور ایک بہترین تجربہ ہے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر ضلع کے تمام افسران نے اپنا تعارف ڈی سی بڈگام سید فخرالدین حامد کو کرایا۔ میٹنگ میں اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرام اللہ ٹاک، اے ڈی سی ڈاکٹر ناصر احمد، ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی جاوید احمد وانی کے علاوہ ضلع کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

Last Updated : Aug 22, 2022, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.