ETV Bharat / state

Summer Festival Rafiabad بارہمولہ میں سمر فیسٹول کا اہتمام

ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد میں واقع خصورت علاقہ لودو میں سمر فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں اور طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

بارہمولہ میں سمر فیسٹول کا اہتمام
بارہمولہ میں سمر فیسٹول کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 11:02 AM IST

بارہمولہ میں سمر فیسٹول کا اہتمام

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر اپنی خوبصورتی اور قدرتی حسن کے لے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس ضمن میں ضلع انتظامیہ بارہمولہ بھی لگاتار کوشش کر رہی ہے کہ بارہمولہ کے مختلف مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ اس سلسلے میں ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد میں واقع خصورت علاقہ لودو میں سمر فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس مقامی باشندوں اور طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں منعقد کیے جائیں گے۔

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے کہا کہ بارہمولہ میں سیاحت کے حوالے سے کافی مقامات ایسے ہیں جن کو ہم ٹورزم کے نقشے پر لاسکتے ہیں اور اس میں ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں رفیع آباد اور اس کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے شمولیت کی اور ہم نے بارہمولہ کے بیس مقامات کو ٹورزم کے نقشے پر لایا ہے۔ بارہمولہ قصبے میں مزید کئی ایسی جگہیں ہیں جن کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس سے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں اور ہم کو لوگوں کا بھی اچھا سپورٹ مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Volley Ball Tournament at Awantipora اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ منعقد

ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے کہا کہ گذشتہ سال ہم نے رفیع آباد میں Munddaji festival بھی کیا اور وہ بھی کافی کامیاب رہا اور اگر علاقہ رفیع آباد کی بات کریں تو اسے قدرت نے خوبصورتی سے نوازا ہے اور اس علاقے میں ٹریکنگ (Trekking) کے ساتھ ساتھ ایڈونچر ٹورزم (Adventure tourism) کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.