ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ملازم کی مبینہ مارپیٹ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 6:36 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں بار ایسوسی ایشن نے کورٹ کے ایک ملازم کی مبینہ مارپیٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا-

بانڈی پورہ: ملازم کی مبینہ مارپیٹ کے خلاف احتجاج
بانڈی پورہ: ملازم کی مبینہ مارپیٹ کے خلاف احتجاج

بار ایسوسی ایشن نے سمبل میں عدلیہ کے ایک ملازم تقدیر احمد کی مبینہ مارپیٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس میں ملوث شخص کے خلاف جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا-

سمبل کورٹ میں موجود عملہ، وکلاء حضرات کے علاوہ دیگر ایجنٹس نے مل کر کورٹ کیمپس سمبل میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی- مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مارپیٹ کرنے والے شخص کو فوری طور گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف کاروائی کی جائے -

واضح رہے منصف کورٹ کے ایک ملازم تقدیر احمد کی کسی مقامی فرد نے مبینہ طور پر مارپیٹ کی تھی جس کے پیش نظر بار ایسوسی ایشن نے کام چھوڑ احتجاج کیا-

بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ احتجاج کو تب تک جاری رکھیں گے جب تک مارپیٹ میں ملوث شخص کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.