ETV Bharat / state

کیا حقیقت میں این آئی ٹی کھل گیا ہے؟ ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ

وادی کشمیر میں 73 ویں روز بعد حکام نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہونے کا دعوی کیا گیا ہے لیکن زمینی سطح پر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اس کی پڑتال آج ای ٹی وی بھارت نے کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ
author img

By

Published : Oct 15, 2019, 6:12 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 12:42 PM IST

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب سرینگر میں واقع این آئی ٹی کا دورہ کیا تو انہوں نے دیکھا کہ وہاں پر چند مقامی اور غیر ریاستی طلبا ہی موجود تھے جس سے حکام کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق اگرچہ این آئی ٹی میں چند طلبا کو داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تاہم درس و تدریس کا کام پوری طرح ٹھپ ہی نظر آیا۔

اس سے قبل وزارت فروغ انسانی وسائل نے سرکولر جاری کیا تھا جو بعد میں طلبا کو بھیج دیا گیا اور این آئی ٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

کیا حقیقت میں این آئی ٹی کھل گیا ہے؟

وزارت فروغ انسانی وسائل نے دعوی کیا تھا کہ این آئی ٹی، سرینگر میں تدریسی عمل شروع ہوچکا ہے اور وادی کے حالات دھیرے دھیرے معمول پر آ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جہاں حکومت کی جانب سے سخت ترین بندشیں عائد کی گئی ہیں۔ وہیں تعلیمی اداروں میں معمول کا کام بھی پوری طرح ٹھپ ہو گیا ہے۔ گرچہ انتظامیہ کی جانب سے مرحلہ وار پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں کے بعد 3 اکتوبر سے ہائر سیکنڈری اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم تعلیمی اداروں میں درس و تدریس شروع نہیں ہو پا رہا ہے۔

سرکاری اعلان کے بعد گرچہ اسکولی عملہ اور اساتذہ باضابطہ اسکول جا رہے ہیں لیکن طلبا اب بھی اسکولوں کا رخ نہیں کر پا رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 16, 2019, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.