وہیں اگرچہ سرکار نے بارہمولہ ضلع میں طلبا کے لیے انٹرنیٹ کی خدمات میسر رکھی تھی لیکن یہاں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طلبا کو کافی انتظار کرنے کے بعد واپس لوٹنا پڑتا ہے۔
طلبا کا کہنا ہے کہ ڈی سی آفس، بارہمولہ میں کمپیوٹرز کی تعداد کافی کم رکھی گئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے طلبا کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے دستیاب رکھی گئی انٹرنیٹ سہولت انکے لیے نا کافی ہے۔
طلبا کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے انہیں فارم بھرنے میں تاخیر ہوئی ہے جس سے ان کا مستبقل تاریک ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے جب ہم نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ طلبا کو ہر ممکن سہولیات پہنچے۔