ETV Bharat / state

اننت ناگ میں طالب علموں کا احتجاج

Students Protest In Anantnag : ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ  ( ڈی این بی) کے درجنوں طلباء و طالبات اپنے ماہانہ وظیفہ کی عدم ادائیگی پر اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج  (جی ایم سی)  کے  احاطے میں  احتجاجی دھرنا دیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 7:01 PM IST

اننت ناگ میں  طالب علموں کا احتجاج
اننت ناگ میں طالب علموں کا احتجاج
اننت ناگ میں طالب علموں کا احتجاج

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈاکٹر ڈگری کی تربیت حاصل کرنے والے طالب علموں نے حکام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء و طالبات کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج میں زیادہ تر طالب علم بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں اور گزشتہ چھ 6 ماہ سے وظیفہ نہیں ملا جس کی وجہ سے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاجی طالب علموں کے مطابق اگر چہ ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ ( ڈی این بی) کی سلیکشن کے بعد انکو اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں تربیت حاصل کر نے کے لئے آئے ۔ اور اکتوبر 2022 سے جی ایم سی اننت ناگ میں مختلف اسٹریمز میں ڈی این بی کورسز کر رہے ہیں۔ اگرچہ ابتدائی طور پر ان کا وظیفے کو جاری کیا گیا تھا۔ لیکن اپریل سے انہیں یہ نہیں ملا۔ ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے انکو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔

طالب علموں کے مطابق انہوں نے حال ہی میں سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا اس سے پہلے ستمبر میں بھی اس سلسلے میں احتجاج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں ولوو کراسکل اپ گریڈیشن سنٹر کا افتتاح

وہی اس سلسلے میں پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ڈاکٹر انجم فرحانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات درست ہیں اور ہم نے یہ معاملہ پہلے ہی اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا ۔ اہنونے نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی تنخواہ بہت جلد جاری کر دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.