مظاہرین طلبا نے اپنے ہاتھوں میں اسکول کے بورڈ کے ساتھ پلے کارڈ لے رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ انہیں انصاف چاہیے، وہ سیاست کے شکار ہیں۔
علاقہ میں ہائر سیکنڈری اسکول نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے 25 کلو میٹر دور کا سفر کرنا پڑتا ہے۔
طلبا کے سرپرستوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں 9 ویں جماعت تک ہی اسکول ہیں اور وہ ہائر سکینڈری اسکول کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان کے علاقے میں سب سے نزدیک ہائر سکینڈری اسکول تقریبا 25 کلومیٹر دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات کو 25 کلو میٹر لمبا سفر کرنا بہت مشکل ہے اور لڑکیوں کو شرپسند عناصر کا روزانہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔