پونچھ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کےضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں واقع کے جی بی وی اسکول کے قریب سے بہنے والے نالے کے پانی سے اسکول کی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ مسلسل بارش کے سبب اسکول کے احاطے میں تعمیر ایک دیوار منہدم ہوگئی۔ نالے کا پانی بھی اسکول میں داخل ہونے لگا ہے۔ اس سے طلبا کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسکول کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے گارجین حضرات بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسکول میں زیر تعلیم بچیوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ اگر چہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس معاملہ کو حکام بالہ کے نوٹس میں لایا گیا۔ تاہم باوجود اس کے ابھی تک اس دیوار کو دوبارہ سے تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔
موسلا دھار بارش کے دوران اسکول کی پچیوں اور اساتذہ کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے اسکول میں زیر تعلیم بچیوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز قبل موسلادھار بارشوں کے سبب اسکول میں نالے کا پانی داخل ہوگیا۔ اس سے اسکول میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
بعد ازاں ایس ایچ او لورن راجیش تھاپا نے اپنی ٹیم کے ہمرہ مقامی پنچ اور سرپنچ کی موجودگی میں ریسکیو کرکے پچیوں کو سکول سے باہر نکالا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ جس کے بعد بچیوں میں ڈر اور خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Protest In Awantipura اونتی پورہ میں کان کنی پر پابندی کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج
واضع رہے سکول میں قریب 47 طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جن کے لیے سکول میں ہی ہوسٹل کی سہولیات بھی دستیاب رکھی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران شدید خطرہ لاحق رہتا ہے کہ سکول میں نالے کا پانی داخل ہونے سے سکول کی عمارت گرسکتی ہے جس سے کوئی بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔