ہاکی ٹیم نے بتایا کہ انھوں نے اپنے کنبے کے ایک رکن کو کھودیا ہے، جموں و کشمیر پولیس کی ہاکی ٹیم کے لئے کھیلنے والے ایک نوجوان کھلاڑی کا منگل کے روز سرینگر کے علاقے راج باغ میں پریکٹس کے دوران انتقال ہوگیا-
ٹیم کے گول کیپر 24 سالہ روپیندر سنگھ نے پریکٹس کے دوران سینے میں درد کی شکایت کی۔ اس کے بعد وہ زمین پر گر پڑے۔ اگرچہ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں فوری طور پر سرینگر کے پولیس ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:JK Football League: جے کے بینک کی حیدریہ اسپورٹس کے خلاف کامیابی
روپیندر سنگھ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سنگھ پورہ گاؤں کے رہائشی تھے اور اس وقت جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔