سری نگر: بدھ کے روز سے ایئر لائن کی سری نگر۔ شارجہ پرواز سری نگر ہوائی اڈے سے دوبارہ شروع ہوگئی۔
اس سلسلے میں سرینگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کولدیپ سنگھ ریشی نے بتایا کہ سری نگر۔ شارجہ جی 81595 پرواز سے 108 مسافر آج شارجہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہوائی اڈے سے بین الاقوامی کارگو آپریشنز کے افتتاح کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی پرواز ہے، international flight Start of Srinagar یہ پرواز اب باقاعدگی سے ہر منگل اور بدھ کو 19:45 بجے یہاں سے روانہ ہوگی۔ یہ پرواز محض تین ٹن سامان شارجہ Srinagar Sharjah flight لے جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
ایئرپورٹ اتھارٹی کے افسر نے مزید کہا، "ہم کشمیر کے تمام کاروباری اداروں اور برآمد کنندگان سے اس سہولت کا بھرپور استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔" وادی کو متحدہ عرب امارات سے جوڑنے والی سیدھی پرواز، گزشتہ سال 23 اکتوبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ شروع کی گئی تھی۔ تاہم، COVID19 کی تیسری لہر کی وجہ سے رواں برس جنوری میں براہ راست پرواز کو بند کر دیا گیا تھا۔