محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو یہ اب تک کی سرد ترین رات ہے۔
شمالی کشمیر میں واقع گلمرگ کا مشہور اسکی ریسارٹ میں کئی فٹ برف باری ہوئی، کشمیر میں منفی 6.2 ڈگری سلیس رکاڑ کیا گیا ہے۔
جنوبی کشمیر میں پہلگام کے مشہور پہاڑی مقام پر کم سے کم منفی 6.0 ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کی کپواڑہ بستی میں منفی 3.3 ڈگری سلیس ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ’ جنوبی کشمیر کے کوکرنگ میں منفی 1.8 ڈگری سلیس ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 2.3 ریکارڈ کیا گیا۔
جموں کے علاقے میں جموں شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت درجہ حرارت 7.2 ڈگری سلیس، کٹرا میں 8.7 ، بنیہال میں 6.1 اور بھدرواہ میں 0.3 ریکارڈ کیا گیا۔