ETV Bharat / state

سرینگر: شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر - درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بالاتر

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے سات دن کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے اگرچہ کم سے کم درجہ حرارت میں اگلے دو دن کے دوران 2 سے 3 ڈگری کی کمی واقع ہوگی۔

سرینگر: شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر
سرینگر: شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپرسرینگر: شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 11:04 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جمعہ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بالاتر رہا کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ سات روز تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے سات دن کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے اگرچہ کم سے کم درجہ حرارت میں اگلے دو دن کے دوران 2 سے 3 ڈگری کی کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتادیں کہ قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاح مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت8.7 ، کٹرا میں 7.8، بٹوت میں 2.3، بنیہال 0.8 اور بھدرواہ 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی میں جاری سردیوں سے آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نل اور پانی کی ٹنیکیوں میں پانی کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وادی میں نلوں میں پانی جم جانے کا سلسلہ جاری رہنے سے پینے کے پانی نے بحرانی صورتحال اختیار کی ہے اور لوگوں خاص کر خواتین کا پانی کی تلاش میں گھوں سے ٹھٹھرتی سردی میں نکلنا اب ایک معمول بن گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.