ETV Bharat / state

'یکم جنوری سے ماسک نہ پہنے پر جرمانہ عائد ہوگا' - junaid azim mattu on mask

سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے یکم جنوری 2021 سے ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

' یکم جنوری سے ماسک نہ پہنے پر جرمانہ عائد ہوگا'

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 8:21 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے یکم جنوری 2021 سے ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

' یکم جنوری سے ماسک نہ پہنے پر جرمانہ عائد ہوگا'

سرینگر کے میئر جنید متو نے کہا کہ ' عوامی مقامات پر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کے بغیر بڑی تعداد میں لوگ نظر آتے ہیں۔ کووڈ 19 وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ہم ماضی میں کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک شہر کی حیثیت سے اکٹھے ہوئے ہیں۔ '

سرینگر کے مئیر جنید عظیم متو نے گزشتہ روز اعلیٰ افسران کے ہمرہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کو ایک ساتھ شکست دینے کے لیے عوامی تحریک کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

میئر نے کہا کہ سرینگر میں زمین پر سطح پر کووڈ رہنما اصولوں کو نافذ کرنے کے لئے مختلف محکموں کو ایک مشترکہ طریقہ کار تیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ' ہم ہدایات پر عمل درآمد کے لیے دوسرے محکموں اور ان کے غیر فیلڈ ورکرز کو شامل کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ ' ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ کورونا کے خلاف جنگ صرف دائرہ اختیار یا محکموں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ شہر کو مجموعی طور پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہوگی۔'

اس دوران میونسپل کمیشنر نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ ' میں عوام خاص کر سرینگر کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم یہ جرمانہ کسی اپنے مفاد کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کے فائدے کے لیے یہ اقدام اٹھا رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.