ETV Bharat / state

'جہاں زیب اور ان کی اہلیہ بے گناہ ہیں' - isil

جہاں زیب کی والدہ نے بتایا کہ 'بیٹے سے متعلق انہیں آج تک کسی بھی غلط کام سے وابستہ ہونے کی شکایت نہیں آئی ہے تاہم ان کے بیٹے کی گرفتاری اور ان پر لگائے گیے الزامات حیران کن ہیں-

Srinagar couple arrested in Delhi are innocent: family
'جہاں زیب اور انکی اہلیہ بے گناہ ہیں'
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 8:57 PM IST

سرینگر کے شیوپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے جہاں زیب وانی اور ان کی اہلیہ حنا بشیر کو دہلی پولیس نے دولت اسلامیہ خراساں صوبے (آئی ایس آئی ایس) سے منسلک ہونے کا الزام عائد کرکے ان پر مقدمہ دائر کیا ہے تاہم جہاں زیب کے اہل ِخانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اور بہو پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہے-

'جہاں زیب اور انکی اہلیہ بے گناہ ہیں'

ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جہاں زیب کی والدہ اور بہن کا کہنا تھا کہ ان کو اس معاملے میں نا معلوم وجوہات کی بنیاد پہ پھنسایا جارہا ہے جبکہ وہ معصوم و بے گناہ ہے-

جہاں زیب کی والدہ نے بتایا کہ 'بیٹے سے متعلق انہیں آج تک کسی بھی غلط کام سے وابستہ ہونے کی شکایت نہیں آئی ہے تاہم ان کے بیٹے کی گرفتاری اور ان پر لگائے گیے الزامات حیران کن ہے- انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا ہمیشہ سے باہر رہا ہے اور انہوں نے ملک کے مختلف شہروں میں کام کیا ہے اور اپنی تعلیم بھی کشمیر سے باہر سے ہی حاصل کی۔

جہاں ایک طرف ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا بیٹا معصوم ہیں وہیں دوسری جانب ان کے گھر میں افسسردگی کا ماحول نمایاں ہیں- ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے بیٹے کو جلد سے جلد رہا کیا جائے-

قابل ذکر ہے کہ جہاں زیب اور ان کی اہلیہ کو حال ہی میں دہلی پولیس نے سی اے اے مخالف مظاہروں کو بڑھکانے اور آئی ایس آی ایس کے ساتھ وابستگی ہونے کے الزام میں دلی کے اوکھلا وہار سے حراست میں لے کر ان پر دفعہ 124اے اور 153اے یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.