پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے دورے پر پہنچے بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس درمیان بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہاکہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سخت پالیسی کی وجہ سے وادی میں تشدد کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے پاکستان اور عسکرت پسند بوکھلاہٹ کا شکارہو چکے ہیں
زراڈی ہارڈ ترال میں عوامی رابطہ مہم کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قایدانہ صلاحیت کے تحت ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر ترقی کے راستے پر گامزن ہو گیا ہے۔ آج یہاں ہر طرف امن وامان کا ماحول ہے جبکہ نایٹ کرکٹ شروع ہوا ہے ۔جی ٹوئنٹی جیسے ایونٹ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ یہاں خوشحالی کا دور دورہ ہے لیکن یہ بات ہمسایہ ملک میں بیٹھے لوگوں کو پسند نہیں آرہی ہے۔ اس لیے اب ان کے اشاروں پر یہاں عسکریت پسند معصوم لوگوں کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی پارٹی کا مقصد سماج کو متحد کرنا ہے: سید محمد الطاف بخاری
ان کا کہنا ہے کہ حالانکہ وہ اپنی سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔مودی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے وادی کی عوام میں زبردست خوشی پائی جا رہی ہے ۔