جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق ان منصوبوں کو جموں و کشمیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن (جے کے آئی ڈی ایف سی) کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جارہی ہے۔
سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ 'جے کے آئی ڈی ایف سی کے تعاون سے 420.57 کروڑ روپے کے شعبہ یوتھ سروسز کے 100 منصوبے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ہیں۔ ان منصوبوں میں جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں متعدد نئے اسٹیڈیمز کی ترقی بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کے ذریعہ جے کے آئی ڈی ایف سی کا قیام سنہ 2018 میں ہوا تھا تاکہ جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی کمی کو دور کیا جاسکے۔