موصوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے ہزاروں طلبا ملک و بیرون ملک بھٹک رہے ہیں جو وہاں خوف و مایوسی میں مبتلا ہیں اور یہاں ان کے والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے کافی فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ طلبا گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے لگاتار اپیلیں کررہے ہیں کیونکہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے ان طلبا کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
مسٹر تاریگامی نے کہا کہ کئی ریاستیں اپنے طلبا کو واپس لا چکی ہیں یا واپس لانے پر غور کررہے ہیں۔
حکومت جموں و کشمیر کو بھی ملک و بیرون ملک پھنسے اپنے طلبا کو گھر واپس لانے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، یوکرین وغیرہ ممالک میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلبا کے پاس پیسے نہیں ہیں جس سے ان کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔
موصوف نے کہا کہ حکومت ہند کو ان ممالک کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانا چاہئے اور ان طلبا کو گھر واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنا چاہئے۔