اطلاع کے مطابق سکیورٹی فورسز بشمول جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے جمعہ کی علی الصبح سوپور کے وار پورہ گاؤں میں کئی مکانوں پر چھاپے مار کر چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
ایک پولیس افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کو علاقے میں سنگ باری کے واقعوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے پاداش میں حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار شدہ نوجوانوں کی شناخت عادل احمد وار، شہنواز احمد وار، ظہور احمد وار، طارق احمد وار، عرفان احمد ملک اور ارشاد احمد ملک کے طور پر کی گئی ہے۔