ETV Bharat / state

شہری کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا: لواحقین کا دعویٰ - انہیں گاڑی سے نیچے اتار کر ہلاک کردیا گیا

شمالی کشمیر کے سوپور میں بدھ کو فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے شہری کے لواحقین نے سکیورٹی فورسز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں گاڑی سے اتار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

شہری کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا: لواحقین کا دعویٰ

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 12:24 PM IST

Updated : Jul 1, 2020, 1:00 PM IST

سرینگر کے زینہ کوٹ ایچ ایم ٹی علاقے کے رہائشی بشیر احمد خان سوپور قصبے کے نواحی علاقے میں اس وقت ہلاک ہوئے جب مشتبہ عسکریت پسندوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے بعد وہاں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

شہری کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا: لواحقین کا دعویٰ

پولیس ذرائع کے مطابق اس فائرنگ میں تین سی آر پی ایف اہلکار اور ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک اہلکار کی اسپتال پہنچ کر موت واقع ہوئی جبکہ زخمی شہری اسپتال پہنچانے سے قبل ہی ہلاک ہوچکے تھے۔

خان کے لواحقین نے سرینگر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں فائرنگ کے بعد گاڑی سے نیچے اتارا گیا اور پھر سی آر پی ایف نے ان پر گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے وہ جان گنوا بیٹھے۔ بشیر احمد خان کے ساتھ ایک تین سالہ بچہ بھی تھا۔ پولیس نے کئی تصاویر کو مشتہر کیا ہے جس میں یہ معصوم بچہ لاش کی نزدیک دکھائی دے رہا ہے۔ ایک اور تصویر میں ایک اہلکار اس بچے کو گود میں اٹھائے کہیں لے جارہا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بچے کو حملے کے دوران بچالیا گیا۔

یہ بھی پرھیں:

سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر حملہ، جوان اور ایک عام شہری ہلاک

سی آر پی ایف نے اس الزام کے ردعمل میں ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ہلاک شدہ بشیر احمد جان کے بھائی اعجاز احمد خان کا کہنا تھا:'وہ (بشیر احمد خان) صبح چھ بجے کام کے سلسلے میں گھر سے سوپور کی طرف نکلے تھے- وہاں فایرنگ ہوئی۔ سی آر پی ایف نے انہیں گاڑی سے اتارا اور اسکو مار ڈالا-'

پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہوئے اہلکاروں کو سرینگر کے فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتہ جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ قصبے میں ایک ایسے ہی واقعے میں ایک نو سالہ بچہ گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔

Last Updated : Jul 1, 2020, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.