شاہراہ کے مختلف مقامات پر پسیاں اور پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے آج بھی جموں یا کشمیر سے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
تاہم دوپہر کے بعد پریشان حال مسافروں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔ شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے مسافر و مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
قاضی گنڈ کے قریب بھی سینکڑوں مال بردار گاڑیاں بے یارومددگار پڑی ہوئی ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ سردی کے ساتھ ساتھ انہیں دیگر مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
مسافروں نے شاہراہ کو بحال کرنے کی امید جتائی ہے۔
ادھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور فی الحال شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔