شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ ڈنگی وچہ روہامہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دس دنوں کے بعد بھی سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق متعلقہ محکمہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں ناکام ہوچکا ہیں۔
اس ضمن میں جب ہم نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ جی این یتوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'سڑکوں سے برف ہٹانے کے عمل میں چونکہ میکانکل ڈیوژن کا اہم رول ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے ان کی جانب سے انہیں کوئی تعاون نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں برف ہٹانے کا کام متاثر ہوا ہے۔
لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ انکی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کریں