ETV Bharat / state

کھیلو انڈیا: سنو بیس بال کو نئی جہت ملی - gulmarg

کھلاڑیوں نے اس طرح کے مقابلے منعقد کرانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اگرچہ انہوں ابھی تک کلے کورٹ پر ہی سنو بیس بال کھیلا ہے لیکن اس کھیل کو برف میں کھیلنا ان کے لیے ایک الگ ہی تجربہ رہا ہے۔'

snow baseball teams participated in khelo india winter sports festival in Kashmir
کھیلوں انڈیا: سنو بیس بال کو نئی جہت ملی
author img

By

Published : Mar 8, 2020, 8:02 PM IST

کھیلو انڈیا کے تحت گلمرگ میں دیگر کھیل مقابلوں کے ساتھ ساتھ سنو بیس بال کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ اگرچہ اس سنو بیس بال کھیل کو پہلے پہل کلے کورٹ پر صرف کھیلا جاتا رہا ہے۔ تاہم 2010 سے اس گیم کو برف پر بھی کھیلا جارہا ہے۔ وہیں ان سرمائی کھیل مقابلوں کے اہتمام سے نہ صرف اس طرح کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا بلکہ یہاں کی سیاحت اور تجارت کو بھی ایک نئی جہت ملے گی۔

سنو بیس بال میں ملک کے باقی مرکزی زیر انتظام علاقوں اور ریاستوں سے کئی ٹیموں نے شرکت کی جس میں ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، پنجاب اور ہماچل پردیش وغیرہ شامل ہیں۔

مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے ان کھلاڑیوں نے اس طرح کے مقابلے منعقد کرانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اگرچہ انہوں نے ابھی تک کلے کورٹ پر ہی سنو بیس بال کھیلا ہے لیکن اس کھیل کو برف میں کھیلنا ان کے لیے ایک الگ ہی تجربہ رہا ہے۔'

کھیلوں انڈیا: سنو بیس بال کو نئی جہت ملی

وہیں کوچ کا ماننا ہے کہ اگرچہ ہمارے کھلاڑیوں نے کلے کورٹ پر ہی تربیت اور پریکٹس کی ہے لیکن اب سنو بیس بال مقابلوں میں بھی ہماری ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

ادھر جموں و کشمیر اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی اس طرح کے سرمائی کھیلوں کا اہتمام عمل میں لانے کو ایک مثبت پہل سے تعبیر کیا۔

وہیں جموں و کشمیر ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا حصہ لینے والی باقی ٹیمیں کافی تربیت یافتہ تھیں جن سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کھیلو انڈیا کے تحت گلمرگ میں جاری مختلف سرمائی کھیل مقابلوں کا یہ پہلا دن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.