ETV Bharat / state

برفباری سے حسن میں اضافہ، عوام پریشان - jammu kashmir news

وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے بالائی اور سطحی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے۔

برف باری حسن میں اضافہ، عوام پریشان
برف باری حسن میں اضافہ، عوام پریشان
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 6:09 PM IST

وادی کشمیر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور برفباری اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔

برف باری حسن میں اضافہ، عوام پریشان

تاہم برفباری کے موسم میں وادی کشمیر کے مقامی لوگ مشکلات میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

وادی کشمیر کے لوگوں کو بنیادی مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے جس میں پانی، بجلی اور سڑک کے مسائل قابل ذکر ہیں۔

عرصۂ دراز سے وہاں کے مقامی باشندے انظامیہ سے ان بنیادی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔ تاہم ابھی تک انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ مقامی باشندے غلام نبی نے بات کی اور بتایا کہ برفباری ہمارے باغات کے لیے مفید ہے۔ تاہم یہاں کے مقامی لوگ بنیادی سہولیات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے اپنی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے علاقہ میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی اور پانی کی سپلائی نہیں ہے جس کی وجہ سے ہمیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس مسئلے کو آر اینڈ بی کے افسر کے سامنے رکھا تو انہوں نے کہا کہ جب تک برفباری نہیں رک جاتی ہے تب تک کچھ بھی نہیں کیا جا سکے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.