ETV Bharat / state

اطہر امیر خان نے ڈاؤن ٹاؤن میں جاری اسمارٹ سٹی منصوبوں کا جائزہ لیا - Commissioner Inspect

Smart City Project in Srinagar: سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہرامیرخان نے ڈاؤن ٹاؤن میں جاری اسمارٹ سٹی منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

اطہرامیرخان نے ڈاون ٹاون میں جاری اسمارٹ سٹی منصوبوں کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 1:42 PM IST

اطہر امیر خان نے ڈاؤن ٹاؤن میں جاری اسمارٹ سٹی منصوبوں کا جائزہ لیا

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہرامیرخان نے ڈاون ٹاون میں جاری اسمارٹ سٹی منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو اس تعمیراتی اور ترقیاتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ سی ای او کے ساتھ چیف انجینئر ایس ایس سی ایل، جی ایم ایس ایس سی ایل (یو ڈی)، ایگزیکٹیو انجینئرز، اے ای ای، اور سری نگر اسمارٹ سٹی اور ایس ایم سی کے افسران بھی تھے۔ یہ دورہ حبہ کدل سے شروع ہوا اور ملاارٹہ، مہراج گنج، بوہری کدل، زینہ کدل، پاتھر مسجد اور نواب بازار تک جاری رہا۔ جہاں پر انہوں نے ذاتی طور پر مکمل معائنہ کے دوران مختلف پروجیکٹ سائٹس پر حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس دورے کا بنیادی مقصد ڈاؤن ٹاؤن میں سمارٹ سٹی پراجیکٹس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا، اس بات کو یقینی بنانا کہ وہ بروقت تکمیل کے راستے پر ہیں۔جائزہ کے دوران اطہر نے ہر پروجیکٹ سائٹ پر ہونے والی پیشرفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور پیش رفت میں رکاوٹ بننے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ پنچائیتوں کے 16 سو سے زائد راشن کارڈ ہولڈرز پر مشتمل ایک راشن ڈپو

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان موثر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کی تکمیل کے دوران صبر و تحمل سے کام لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.