ETV Bharat / state

FIR against Udayanidhi Stalin جموں کی عدالت نے ادے ندھی اسٹالن کے خلاف ایف آئی آر پر تحقیقات جاری کی - جموں کورٹ ادے ندھی اسٹالن کیس

واضح ہو کہ ادے ندھی حال ہی میں 'سناتن خاتمہ کانفرنس' میں ایک متنازع تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 'سناتن دھرم سماجی انصاف اور مساوات کے خلاف ہے،۔ ایسی چیزوں کی مخالفت نہیں کی جا سکتی، انہیں ختم کر دینا چاہیے۔' Jammu & Kashmir Court

جموں کی عدالت نے ادے ندھی اسٹالن کے خلاف ایف آئی آر پر تحقیقات جاری کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 10:16 AM IST

جموں و کشمیر: سناتن دھرم پر متنازع بیان دینے والے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور ریاستی حکومت کے وزیر ادے ندھی اسٹالن کے خلاف جموں کی ایک عدالت میں شکایت درج کی گئی ہے۔ پولیس کالونی مٹھی کے رہائشی اتل رینا نے جموں کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں یہ شکایت درج کرائی ہے۔ اسٹالن کے خلاف فوجداری معاملے میں کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جانی پور کے ایس ایچ او کو اسٹالن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی جائے۔ اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے ایس ایس پی جموں کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کیس کی اگلی سماعت 20 اکتوبر کو طے کرتے ہوئے عدالت نے ایس ایس پی جموں کو اس وقت تک تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ادے ندھی حال ہی میں سناتن خاتمہ کانفرنس میں شرکت کرنے آئے تھے اور انہوں نے وہاں کہا تھا کہ سناتن دھرم سماجی انصاف اور مساوات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کچھ چیزوں کی مخالفت نہیں کی جا سکتی، انہیں ختم کر دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ نے سیاسی لیڈران کی رہائش گاہوں کی رپورٹ طلب

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم ڈینگی، مچھر، ملیریا یا کورونا کی مخالفت نہیں کر سکتے، ہمیں اسے ختم کرنا ہے۔ اسی طرح سناتن کو بھی تباہ کرنا ہے۔ ادھیاندھی کے اس بیان کے بعد سیاست کافی گرم ہوگئی اور اس معاملے میں ادھیاندھی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے، سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن بھی دائر کی گئی، جس پر سپریم کورٹ نے ادھیاندھی، ان کی پارٹی کے ایم پی اے راجہ سمیت 14 فریقین کو نوٹس جاری کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.