ETV Bharat / state

ترال میں پینے کے پانی کی قلت - بنہ محلہ کے لوگوں کا الزام

ٹاؤن ترال کے کار محلہ اور بنہ محلہ کے لوگوں کا الزام ہے کہ 'گرمیوں کے دنوں میں انہیں پانی کی قلت کی وجہ سے زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

ترال میں پینے کے پانی کی قلت
ترال میں پینے کے پانی کی قلت
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 2:09 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی پینے کے پانی کی قلت سے لوگ زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہو گیے ہیں۔

ترال میں پینے کے پانی کی قلت

گزشتہ دنوں دھوبی ون بستی کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف جم کر احتجاج کیا تھا۔

وہیں مین ٹاؤن ترال کے کار محلہ اور بنہ محلہ کے لوگوں کا الزام ہے کہ 'گرمیوں کے دنوں میں انہیں پانی کی قلت کی وجہ سے زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ 'وہ مقامی دفتر میں اپنی شکایات کو لے کر گئے لیکن وہاں ملازمین غیر حاضر ہوتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ترال ٹاؤن میں پینے کے پانی کے لئے کروڑوں روپے مالیت کی سکیم بنائی گئی تھی لیکن اسکیم کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔'

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 'جل شکتی کے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.