ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی - جموں و کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جموں و کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران سرینگر کے کئی دکانداروں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے کیس درج کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 6:25 PM IST

پولیس کے مطابق یہ دکاندار شہر کے کئی علاقوں، جن میں رام منشی باغ، ڈلگیٹ، نوگام میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے جس کے بعد ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ' سات دکانداروں کے خلاف کیس درج کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔'

انتظامیہ نے ضروری خدمات بھیجنے والے دکانداروں کو ہر روز صبح چند گھنٹے کھولنے کی اجازت دی ہے لیکن ساتھ ہی صارفین کو سماجی دوری رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دکانداروں کے علاوہ دو گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے اور ان کے ڈرائیورز کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں24 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران زندگی مفلوج ہے۔ پولیس نے ان ایام میں وادی کشمیر میں سینکڑوں افراد کو مبینہ طور لاک ڈاؤن کی نافرمانی کرنے پر کیسز درج کئے ہیں۔غور طلب ہے کہ کورونا وائرس وبا سے جموں و کشمیر میں چار افراد کا انتقال ہوچکا پے جبکہ 207 افراد کی اس وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.