شیوسینا نے جموں کشمیر کے صوبہ جموں میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ جموں کے ڈوگرہ چوک میں شیوسینا کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پوسٹر اُٹھائے ہوئے تھے جن پر حکومت کی پالیسیوں کےخلاف نعرے تحریر تھے۔
شیوسینا کے حامیوں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کو مکمل طور پر یونین ٹریٹری (مرکزی زیر انتظام) بنایا گیا ہے لیکن شیوسینا جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے نوکریوں میں 5 سال کی سیکورٹی (تحفظ) چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا وزیراعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر جتیندر سنگھ رانا نے ہمارے تمام مطالبات کو مسترد کردیا ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔