ETV Bharat / state

Shiv Sena on Non-local Voters in JK جموں و کشمیر میں شیوسینا نے غیر مقامی ووٹروں کی مخالفت

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 11:08 PM IST

شیوسینا کے صدر منیش ساہنی نے آج فاروق عبداللہ کی صدارت میں بلائی گئی غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے خلاف کل جماعتی اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ 'شیوسینا بی جے پی حکومت کے اس قدم کی بھر پور مخالفت کرے گی۔

جموں و کشمیر میں شیوسینا کا بی جے پی کی مخالفت

سرینگر: جموں و کشمیر میں شیو سینا دہائیوں سے کشمیر کے دیگر مسائل اور دفعہ 370 کی منسوخی پر بی جے پی کی حمایتی رہی ہے تاہم آج سرینگر میں حکمران جماعت بی جے پی کے خلاف شیو سینا نے وادی کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہاتھ ملا لیا۔ Shiv Sena opposes BJP in Jammu and Kashmir

ویڈیو

شیوسینا کے صدر منیش ساہنی نے آج فاروق عبداللہ کی صدارت میں بلائی گئی غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ حقوق دینے پر کل جماعتی اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ 'شیوسینا بھاجپا سرکار کے اس قدم کی بھر پور مخالفت کرے گی۔

منیش ساہنی کی قیادت میں شیو سینا نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں جشن منایا تھا اور ریلی بھی نکالی تھی۔ تاہم آج کل جماعتی اجلاس میں فاروق عبداللہ، پی ڈی پی کے صدر محبوبہ مفتی، سی پی آئی ایم کے لیڈر یوسف تاریگامی، عوامی نیشنل کانفرنس کے لیڈر مظفر شاہ اور اکالی دل لیڈر نریندر سنگھ خالسہ کے علاوہ شیو سینا کے صدر منیش ساہنی بھی شامل ہوئے۔

یہ تمام جماعتیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کا حصہ ہیں جو اتحاد دفعہ 370 کی بحالی کے لئے یکجہ ہوئی ہیں۔ لیکن حیران کن بات یہ ہیکہ شیو سینا نے جس دفعہ 370 کی منسوخی پر جشن منایا تھا اور آج وہ دفعہ 370 کی بحالی کے لئے یکجہ ہوئی اتحاد کا حصہ بن رہی ہے۔ Shiv Sena support to Gupkar Alliance

مزید پڑھیں:

اس حوالے سے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب منیش سے یہ پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بی جی پی الیکشن کمیشن کا استعمال کرکے جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ کا حقوق دے رہی ہے جو یہاں کے عوام کو قابل قبول نہیں ہے۔

دفعہ 370 کی منسوخی پر جشن کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ اس وقت انکے لیے ملک اور ترنگا کے وقار کا معاملہ تھا اور آج ان کی پارٹی کے لیڈران کی ہدایت تھی۔ اس لیے کل جماعتی اجلاس میں دفعہ 370 کو چھوڑ کر غیر مقامی باشندوں کو ووٹ دینے کے حقوق کے خلاف یکجہ ہوگئے ہیں۔

جموں میں سیاسی مبصرین کا کہنا ہیکہ جب سے بی جے پی نے مہاراشٹر میں شیوسینا کو دو ٹکڑے کرکے ایک اکائی کے ساتھ حکومت کا حصہ دار بنا ہے تب سے منیش ساہنی نے بی جے پی کی مخالفت شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.