ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی کے تین سیکٹروں پر گولہ باری

author img

By

Published : May 20, 2020, 4:51 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کرنی، قصبہ اور دگوار سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کے روز بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ تاہم کسی بھی جانب سے کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پونچھ میں ایل او سی کے تین سیکٹروں پر گولہ باری
پونچھ میں ایل او سی کے تین سیکٹروں پر گولہ باری

بتادیں کہ بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ پانچ روز سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کرنی اور دگوار سیکٹروں میں ایل او سی پر بدھ کی صبح قریب ساڑھے نو بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا۔ تاہم کسی بھی جانب سے کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ صبح کے وقت کرنی سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد پاکستانی فوج نے دوپہر ڈیڑھ بجے کرنی کے علاوہ قصبہ سیکٹر میں بھی فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان سرحد پر نوک جھونک کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس سے آر پار کے لوگوں کا جینا حرام ہو کر رہ گیا ہے۔ سال 2003 میں طرفین کے درمیان جنگ بندی کا ایک معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی سرحدی لوگوں کو کوئی راحت نصیب نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.