راجوری میں ایل او سی پر گولہ باری - line of control in rajouri
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
راجوری میں ایل او سی پر گولہ باری
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے سندربنی سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح قریب ساڑھے سات بجے پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکار اس حملہ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان سرحد پر نوک جھونک کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس سے آر پار کے لوگوں کا جینا مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔ سال 2003 میں طرفین کے درمیان جنگ بندی کا ایک معاہدہ طے پانے کے بعد بھی سرحدی لوگوں کو کوئی راحت نصیب نہیں ہوئی ہے۔