ETV Bharat / state

کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری - جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو دوپہر کے وقت بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری
کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 6:15 PM IST

دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کپوارہ میں مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر جمعرات کی دوپہر کو پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے کہا: 'تاہم وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار اس حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں'۔

قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر طرفین کے مابین گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔

طرفین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور گذشتہ کچھ ماہ سے جاری کورونا وبا کے با وصف بھی سرحد لگاتار گرم ہے جس سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید مشکل بن گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.