ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں ایل او سی پر گولہ باری

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 2:27 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز کے بگٹور علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔

بانڈی پورہ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے لائن ااف کنٹرول پر آج صبح بھارت وپاکستانی فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ تاہم اس میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گریز کے بگٹورعلاقے میں تاربل گاؤں کے نزدیک بھارت کے درمت پوسٹ اور پاکستان کے لوسار پوسٹ سے جمعہ کی صبح قریب سوا گیارہ بجے گولہ باری شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رواں کے دوران طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

پولیس اور فوج نے اسی علاقے میں 14 ستمبر کو جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

قبل ازیں اسی علاقے سے دو عسکریت ہسندوں کی لاشیں، جو ایک دریا میں ڈوب گئی تھیں، برآمد کی گئی تھیں۔

قابل ذکر ہے جموں وکشمیر میں سرحدوں پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

سال 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان ایک جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے آغاز سے دنیا بھر میں پھیلنے والے وبا کے باوجود بھی طرفین آئے روز ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر سرحدی لوگوں کی زندگیوں کو مزید اجیرن بنا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.