تازہ واقعے میں جمعہ شام کو پاکستانی افواج نے پونچھ کے کرشنا گاٹی سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی چوکیوں اور
رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر بلا جواز گولہ باری کی جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا۔
تاہم آخری خبریں ملنے تک کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔
واضع رہے کہ آج صبح راجوری کے سندربنی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے4 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ گولہ باری میں 2 بی ایس ایف اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری فوجی ہسپتال پہنچایا گیا ۔