ETV Bharat / state

لیلۃ القدر ایک عظیم رات - دعاؤں کا اہتمام

آج شب قدر کی افضل ترین اور فضیلت والی رات ہے یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر اور عظیم ہے۔اس شب کے دوران انجام دی جانے والی عبادت و ریاضت میں باقی عام راتوں کے مقابلے میں کئی گناہ اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے۔

لیلتہ قدر ایک عظیم رات
لیلتہ قدر ایک عظیم رات
author img

By

Published : May 21, 2020, 12:27 AM IST

جس طرح ماہ رمضان المبارک کو سال کے دوسرے مہینوں پر ایک خصوصی فضیلت و شرف حاصل ہے جو دوسرے مہینوں کو حاصل نہیں ہے اس طرح سال کی تمام راتوں میں لیلتہ القدر کو عظمت حاصل ہے ۔ اس شب میں پوری انسانیت کےلیے راہ ہدایت والی کتاب قرآن مجید کے نزول سے اس کی عظمت مزید بڑھ جاتی ہے ۔

لیلتہ قدر ایک عظیم رات
شب قدر حقیقت میں اس مقدس اوربابرکت رات کا نام ہے جس میں الللہ تعالی کی جانب سے آئندہ سال کی شب قدر تک کے تمام مخلوق کے حق میں ہونے والے رزق،موت وحیات کے متلعق جمیع فیصلے فرشتوں کے سپردکئے جاتے ہیں اس بنا پر اس رات کو لیلتہ الحکم اور لیلتہ التقدیر بھی کہا جاتا ہے ۔شب قدر میں فرزندان توحید رات بھر اللہ کے حضور سر بسجود ہوکر کر اپنی غلطیوں، لغزشوں اور گناہوں کی مافی طلب کرتے ہیں۔ وہیں عبادت و ریاضت اور نمازوں میں محو رہتے ہیں۔اگرچہ وادی بھر میں شب قدر کی مناسبت سےچھوٹی بڑی مساجد ،درگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور اور پررونق اجتماعات دیکھتے کو ملتے تھے۔ لیکن آج یہ پہلا موقعہ ہے جب وادی کے جنوب و شمال میں اجتماعی عبادات پر پابندی عائد ہے ۔جس کے چلتے مساجد اور درگاہوں میں دوروازکار ، نعت ومناجات اور قرآن خانے کی مجالس کی وہ پر رونق مناظر دیکھنے کو نہیں ملے گے۔اگرچہ کروناوائرس کے خظرات اور خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے پہلے ہی تمام اجتماعی عبادات پر پابندی عائدکی ہے وہیں اب شب قدر کے تعلق سے بھی یو ٹی انتظامیہ نے لوگوں سے تاکید کی ہےوہ لیلتہ القدر کا اعظیم شب اپنے اپنے گھروں میں ہی انجام دے۔ادھر اتحاد متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر نے بھی اعلان کیا ہے کہ کوروناوائرس کی سنگینی اور مبتلہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئے شب قدر ،جمعتہ الوداع اور نماز عید کی اجتماعی تقریب انجام نہیں دی جائے گی۔بلکہ رواں ماہ صیام کے معمولات کے مطابق لوگ گھروں میں ہی انفرادی طور نمازوں ،ذکرو ازکار ،توبہ اسغفار اور دعاؤں کا اہتمام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.