ETV Bharat / state

Road Accident in Poonch پونچھ میں سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت دس افراد زخمی، دو کی حالت نازک - ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ

ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ کے لسانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کچھ وقفے کے لیے متاثر رہی۔ زخموں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت دس افراد زخمی، دو کی حالت نازک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 11:17 AM IST

سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت دس افراد زخمی، دو کی حالت نازک

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ کے لسانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لئے متاثر رہی۔ زخموں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹاٹا سومو مسافروں کو لے کر جموں سورنکوٹ سے پونچھ کی طرف جانے کے دوران جا رہی تھی، اسی وقت ڈرائیور کا گاڑی پر سے توازن بگڑ گیا۔ ٹاٹا سومو پر سوار تمام افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Blast Sound Heard In Gadool گڈول کوکرناگ میں دھماکے کی آواز سنی گئی

مقامی باشندوں نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر ایک ٹاٹا سومو سورنکوٹ سے پونچھ کی طرف جارہی تھی جیسے ہی سومو جموں پونچھ قومی شاہراہ پر لسانہ کے علاقے میں پہنچی تو تیز موڑ پر ٹاٹا سومو کی رفتار بڑھ گئی۔ بے قابو ہونے کی وجہ سے ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی باشندوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر زخمیوں کو پونچھ کے راجہ سکھدیو سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے زخمیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.