جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں آج کورونا سے متاثرہ مزید 7 افراد کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد گھر روانہ کیا گیا۔ اس طرح سے ضلع میں صحت یاب ہونے والے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 227 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 70 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر جی ایم سے کے میڈیکل اسپرانٹینڈینٹ ڈاکٹر ماجد مہراب کے علاؤہ کالج انتظامیہ سے وابستہ دیگر متعلقین بھی موجود رہے۔
صحت یاب ہونے والے افراد کو نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کرتے ہوئے گھروں کے اندر ہی رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔