ڈوڈہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ علاقے میں جنگلی جانوروں کا انسانی پر حملوں کا سلسلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ہفتہ کی صبح کاستی گڑھ کے ڈنڈی اور گگوا گاؤں میں ریچھ کے حملے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں ریچھ اور تینوے نے انسانوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔رہائشی علاقوں میں تیندوا پالتو جانوروں کا شکار کر رہا ہے ۔ ریچھ کے راستے میں جو بھی آتا ہے ۔اُسے چھیر پھاڑ کر دیتا ہے ۔ڈنڈی میں قاسم دین اور اُن کی اہلیہ پر ریچھ نے کھیت میں حملہ کر دیا جب وہ گھاس کاٹ رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:Protesters Block Road in Budgam بڈگام میں پینے کے پانی کی قلت کے خلاف مظاہرین کی ناکہ بندی
ریچھ نے پہلے قاسم پر حملہ کیا جب اُن کی اہلیہ نے بچانے کی کوشش کی تو اُس پر حملہ پر دیا ۔اس حملے میں قاسم دین کو شدید چوٹیں آئیں ہیں ۔تاہم مقامی لوگوں کی بروقت مداخلت نے اُس کی جان بچائی۔ فوری طور جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ریچھ نے میاں بیوی پر حملہ کرنے سے پہلے پڑوسی گاؤں گگوا میں ایک اور خاتون پر حملہ کیا جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئی ہے