ETV Bharat / state

'ہتھیار سے نہیں پھول سے جنگ لڑیں گے' - separatist leader hashim quraishi flowers gandhi interview

علیحدگی پسند رہنما ہاشم قریشی نے کہا کہ 'یہ نیا کشمیر نہیں، بلکہ اندھا قانون کشمیریوں پر تھوپ دیا گیا، اس لیے اب ہمیں پھول لیکر حکومت کے خلاف اپنا احتجاجی مظاہرہ کرنا ہوگا'۔

اندھا قانون کشمیریوں پر تھوپ دیا گیا
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 8:15 PM IST

جموں و کشمیر کی موجودہ حالت پر علیحدگی پسند رہنما ہاشم قریشی اب امن پسندی کے راستے پر چلتے ہوئے پھول دے کر بھارتی حکومت کے سامنے اپنا احتجاج کریں گے۔

علیٰحدگی پسند رہنما ہاشم قریشی

انہوں نے کشمیری عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اب بندوق اٹھانا چھوڑکر امن کے ساتھ برسر اقتدار حکومت کے سامنے کھڑے ہوجائیں، اور حکومت سے کہیں کہ وہ ہم پر گولیاں برسائے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے دو ماہ سے زائد گزر گئے، جس پر نہ تو حکومت کچھ سوچ رہی ہے اور نہ ہی عوام نئے کشمیر کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔

علیحدگی پسند رہنما ہاشم قریشی کا کہنا ہے کہ 'بہت ہوئی ہتھیاروں کی لڑائی اب ہتھیار سے نہیں پھول سے اس جنگ کو لڑیں گے'۔

انہوں نے کہا کہ وہ بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی کے راستے پر چل کر جموں و کشمیر کی جنگ لڑیں گے، تاکہ ریاست کو انصاف مل سکے۔

انہوں نے کشمیر میں دفعہ 370 کے ہٹاے جانے کے خلاف کشمیری عوام کے احتجاج سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 90 لاکھ لوگ اپنے کاروبار بند کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

قریشی نے کہا کہ 'کشمیری عوام کو نظر بند کرنے کا یہ فیصلہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائے گا، کیونکہ حکومت نے محض کچھ سیاسی رہنماؤں کو ہی نظر بند نہیں کیا بلکہ انہوں نے کشمیر کی ایک کروڑ 40 لاکھ عوام کو بھی نظر بند کیا ہے'۔

Intro:جموں و کشمیر کی موجودہ حالت پر علاحدگی پسند رہنما ہاشم قریشی اب امن پسندی کے راستے پر چلتے ہوئے پھول دے کر بھارتی حکومت کے سامنے اپنا احتجاج کریں گے.

Body:کشمیر میں کرفیو نافذ ہوے 2 ماہ گزر گیے ہیں اس پر نا تو حکومت کچھ سوچ رہی ہے اور نہ ہی عوام یار ماننے کے لیے تیار ہے.

تاہم علاحدگی پسند رہنما ہاشم قریشی کا کہنا ہے کہ بہت ہوئی ہتھیاروں کی لڑائی اب ہتھیار سے نہیں پھول سے اس جنگ کو لڑیں گے. انہوں نے کہا کہ وہ بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی کے رستے پر چل کر جموں و کشمیر کی جنگ لڑیں گے.

انہوں نے کشمیر میں دفعہ 370 ہٹاے جانے کے خلاف کشمیری عوام کے احتجاج سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 90 لاکھ لوگ اپنے کاروبار بند کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں.

قریشی نے کہا کہ کشمیری عوام کو نظر بند کرنے کا یہ فیصلہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائے گا کیونکہ حکومت نے محض کچھ سیاسی رہنماؤں کو ہی نظر بند نہیں کیا بلکہ انہوں نے کشمیر کی 90 لاکھ عوام کو بھی نظر بند کیا ہوا ہے.

Conclusion:بائٹ

ہاشم قریشی، چیئرمین ، جموں و کشمیر دیموکریٹک لبریشن پارٹی.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.