ETV Bharat / state

کشمیری ڈرامے کے فروغ کے لیے سیمینار - جموں و کشمیر انتظامیہ

جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے دو دن کا قومی سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار کے زریعے کشمیری نوجوانوں کو کشمیر کی زبان اور ثقافت کے ساتھ جوڑنا ہے۔

seminar in Srinagar on kashmiri
seminar in Srinagar on kashmiri
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 3:02 PM IST

مرکز کے زیر انتطام علاقہ جموں و کشمیر میں اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، یہ سیمینار 2 دن تک جاری رہا۔

پرفامنگ آرٹز کے ایک آرٹسٹ کا کہنا ہے 'یہ سیمینار چار سے پانچ اگست کو ہونے والا تھا، جو اب 30 اور 31 دسمبر کو منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں مصنف اور اداکاروں کی طرف سے کشمیری ڈرامہ پیش کیے گئے ہیں، ایسے سیمیناروں اور پروگرام کی مدد سے کشمیر میں تھیٹر عام ہو گا'۔

وہیں ایک دوسرے اداکار کا کہنا تھا کہ 'کشمیری ڈرامہ فوک تھیٹر سے منسلک ہیں، یہاں سیمینار میں لوگوں کو مختلف قسم کے ڈراموں سے روشناس کروایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ہم ایک کتاب بھی شائع کریں گے جس سے اسکالرز اور ریسرچ کرنے والے لوگوں کو مدد ملے گی'۔

سیمینار میں موجود ایک نوجوان نے کہا کہ 'نوجوان نسل تھیٹر میں حصہ لینا چاہتی ہے، اکیڈمی آف آرٹس کی طرف سے سیمینار منعقد کرنا ایک اچھی پہل ہے'۔

وہیں موجود ایک لڑکی نے کہا کہ 'سیمینار کی مدد سے زبان، ثقافت اور آرٹ کے بارے میں کافی جانکاری ملی ہے۔ اس طرح کے پروگراموں کی مدد سے ہمیں زبان سیکھنے، ثقافت سیکھنے کو ملتی ہے، آج پرانے لوگوں کو باہر آنے اور نوجوان نسل کو اس آرٹ اور ثقافت کے بارے میں آگاہ کرنا نہایت ہی ضروری ہو گیا ہے'۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.