گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ہتبورہ میں گزشتہ تین برسوں سے سیگریشن پلانٹ کام کرنا بند کردیا ہے۔اس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں کاالزام ہے کہ سرکاری پیسے کو برباد کیا گیا ہے۔ دو تین سال قبل تعمیر کیا گیا سیگریگیشن پلانٹ ابھی تک کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں صرف ایک بار اس نے کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پلانٹ کے کام نہ کرنے کی وجہ سے لوگ بری طرح متاثر ہورہے ہیں کیونکہ گاندربل قصبہ کا کچرا یہاں پھینکا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہوائیں چلتی ہیں، تو سیگریگیشن پلانٹ کا کچرا قریبی کھیتوں میں جاتا ہے اور ان کی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک بار پلانٹ کام کر گیا کیونکہ اس وقت ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز نے وہاں کا دورہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں نمایندے کے پاس جو تفصیلات ہیں۔ان کے مطابق لاکھوں روپیے کی لاگت سے میونسپل کونسل گاندربل نے اگرچہ سیگریگیشن پلانٹ یہاں تعمیر کیا ہے۔اس سلسلے میں ٹاؤن کے لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی کیونکہ لوگ امید کر بیٹھے تھے کہ اب سارا ٹاؤن صاف دکھائی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Ghanta Ghar Fountain سرینگر گھنٹہ گھر کا فوارہ افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی خراب
مقامی باشندوں نے اس معاملے کو لے کر اپنا احتجاج درج کیا ہے اور اعلی افسران سے مانگ کی ہے کہ اس سلسلے میں انکوائری کمیٹی بٹھا کر جانچ کی جائے، تاکہ سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔