سیاحوں کی وادی کشمیر میں آمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکریٹری سیاحت نے کہا کہ محکمہ اور اسٹیک ہولڈرز کی مستقل کوشیش پوری ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں گلمرگ اور سرینگر جیسی مشہور مقامات سیاحوں سے بھری ہوئی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاحوں کی آمد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور امید ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کا شعبہ گزشتہ سال کے مقابلے جلد اپنی معمول کی سطح پر آجائے گا۔
بجٹ اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے آنے والے پروگراموں کی تفصیل دیتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ محکمہ موسم بہار اور موسم گرما میں متعدد تہواروں کے انعقاد کے علاوہ ملک بھر میں روڈ شوز کے سلسلے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم بہار میں ٹیولپ اور مغل گارڈن میں رنگ برنگے پھول کھلنے سے مسافروں کی ایک بڑی تعداد وادی کی طرف راغب ہوتی ہے اور انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے آنے والے تہواروں کی بہتر نظم و نسق میں ہم آہنگی کرنے کا مطالبہ کیا۔
سکریٹری سیاحت نے بتایا کہ محکمہ آنے والے دنوں اور مہینوں میں بادام واری فیسٹیو ، ٹولپ فیسٹیول اور ہاؤس بوٹ فیسٹیول کا اہتمام کرے گا تاکہ سیاحوںکی آمد میں آجافہ ہوسکے۔
سرمد حفیظ نے ان تہواروں اور روڈ شوز کے کامیاب انعقاد اور سیاحوں کی سرگرمیوں کو یادگار بنانے کے لیے ٹریول ٹریڈ باڈیز کی فعال شرکت اور تجاویز طلب کیں۔
اس موقع پر ٹریول ٹریڈ باڈیز کے نمائندوں نے وادی میں سیاحوں کے رش پر خوشی کا اظہار کیا اور کوڈ 19 کے بعد سیاحت کی بحالی اور فروغ میں محکمہ کے کردار کو سراہا۔
اس سے قبل ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اتو نے اجلاس کو نظامت سیاحت کی جانب سے آنے والے موسم بہار اور موسم گرما کے دوران کئے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جس میں متعدد پلیٹ فارمز میں وسیع پیمانے پر تشہیر مہم بھی شامل ہے۔
اس میٹنگ میں ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر ڈاکٹر جی این اتتو، ایم ڈی جے کے ڈی ٹی سی نثار احمد وانی، ایم ڈی ایس کے آئی سی سی جاوید بخشی، ڈائریکٹر فلوری کلچر فاروق احمد راتھر، ڈائریکٹر ہینڈ لومس اینڈ ہینڈکرافٹ محمود اے شاہ، پہلگام اور گلمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای اوز نے شرکت کی۔