وادی کشمیر میں سخت ترین سردی کے باوجود سکیورٹی فورسز کی جانب سے جگہ جگہ تلاشی لی جاری ہے جبکہ اس دوران گاڑیوں اور رہگیروں کو بھی شناختی کارڈ اور کاغذات چیک کیے جارہے ہیں۔
وہیں اس سلسلے میں کشمیر زون کے انسپیکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کہا کہ امسال تقریب کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں
وجے کمار نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ڈرون کمیروں کے ذریعے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پوری حالات کا جائزہ لیا گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریہ سے قبل ہی سرینگر شہر میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور اطمینان بخش انتظامات کیے گیے ہے۔